ایشیا اردو

لندن: برطانیہ کی حج ٹریول انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر فراڈ کے واقعات کے پیش نظر سعودی حکومت نے حج پیکجز کے لیے نیا یونیورسل سسٹم فعال کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیورسل سسٹم فعال کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا سسٹم فراڈ کو روکنے اور حج کو مزید قابل رسائی بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔
نئے سسٹم کے تحت حج کےخواہشمند افراد پورٹل پر براہ راست اندراج کرا سکتے ہیں جبکہ درخواست گزاروں کی رجسٹریشن، فیس وصولی اور ویزے کا اجرا آن لائن ہو گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے پورٹل میں برطانیہ کے جج ٹریول ایجنٹس کو خارج کر دیا گیا ہے جس کے باعث کمپنیاں موجودہ بکنگ والے صارفین کو رقم واپس کرنے کی پابند ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی حج ٹریول انڈسٹری میں فراڈ کے بہت واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، غیر قانونی آپریٹرز عازمین حج کے ہزاروں پاؤنڈز لےکر غائب ہو جاتے ہیں۔
آل پارٹی پارلیمانی گروپ برائے حج و عمرہ کی سربراہ ایم پی یاسمین قریشی کا اس حوالے سے کہنا ہے سعودی حکومت سے کہا ہے کہ آپ کے پیکجز برطانیہ کے سفری ضوابط پر پورا نہیں اترتے۔
یاسمین قریشی کا کہنا ہے میں نے وزارت کو پورے پورٹل رول آؤٹ کے بارے میں لکھا ہے، پرانے سسٹم پر کسی بھی خرابی کی صورت میں معاوضہ ملتا تھا لیکن نئے سسٹم میں عازمین کے ساتھ کچھ بھی غلط ہوا تو اس کا ازالہ کیسے ہو گا؟

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار