کوئٹہ میں کینسر ،مرگی ،گردے ، ڈائیلسز، تھیلیسمیا اور بخار سمیت کئی امراض کی ضروری ادویات مارکیٹوں سے غائب ہوگئیں ،مریض مہنگے داموں بلیک میں ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے میڈیکل اسٹورز میں کینسر ،مرگی ،گردے ڈائیلسز ،تھیلیسمیا اور بخار سمیت کئی امراض کی ضروری ادویات دستیاب نہیں ہیں۔
سی ٹی اسکین میں استعمال ہونے والا انجیکشن جو عام میڈیکل اسٹورز پر 3 ہزار روپے کا فرخت ہوتا تھا اب وہ انجیکشن بلیک میں 7 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔
اسی طرح عام بخار کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی پیناڈول گولی بھی کوئٹہ کے میڈیکل اسٹورز میں بہت کم مقدار میں دستیاب ہے ، کوئٹہ میں یہ اداویات نہ صرف میڈیکل اسٹورز سے غائب ہیں بلکہ سرکاری اسپتالوں میں بھی دستیاب نہیں ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار