ایشیا اردو

چیئر مین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ اور وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کی ملاقات،پی ایچ اے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کلین اینڈ گرین وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت بلدیاتی نظام کو مؤثر انداز سے رائج کرے گی۔اور بلدیات میں بہترین نتائج کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔ چیئر مین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ ملتان شہر میں کامیاب گل داؤدی کی نمائش کا انعقاد کیا ہے۔جشن بہاراں بھی شایان شان انداز سے منائیں گے۔شہر کی گرین بیلٹس پر ہزاروں کی تعداد میں بڑے سایہ دار درختوں کی شجرکاری کی ہے۔شجرکاری کے فروغ کے لیے پبلک  پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بھی شجرکاری کو بھرپور فروغ دے رہے ہیں۔شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔ وزیر بلدیات نے نے پی ایچ اے ملتان کی شہر کی خوبصورتی بارے اقدامات کو خوب سراہا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار