ایشیا اردو

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔  اجلاس میں رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان، پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس، اے ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر طارق سعید پیر زادہ، ڈائریکٹر فنانس نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی. اجلاس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام جاری ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کے اجرا کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں
  فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی مرتب کردہ سفارشات پر تفصیلی گفتگو کی گئی جنہیں حتمی منظوری کے بعد آئندہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار