ایشیا اردو

 وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کی زیر صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کا اجلاس ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن میں ہوا جس میں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج پروفیسر ڈاکٹر زہرا نازش، ایسوسی ایٹ پروفیسر نیفرالوجی ڈاکٹر غلام عباس، ایسوسی ایٹ پروفیسر آرتھوپیڈک سرجری ڈاکٹر خالد چشتی، ایسوسی ایٹ پروفیسر گیسٹرو اینٹرالوجی ڈاکٹر آصف گل اور دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مروج کردہ معیارات کے تحت مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کے بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے اس موقع پر تمام آمورز میں کوالٹی، معیار اور گڈگورننس کو ہرصورت مقدم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار