عام انتخابات کے بعد بننے والی نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری کو ہونے کاامکان ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت انتخابات کے بعد 21 روز کے اندر نئی اسمبلی کا اجلاس ہو گا، افتتاحی اجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، افتتاحی اجلاس کی صدارت سپیکر راجہ پرویز اشرف کریں گے اور ارکان سے حلف لیں گے۔
الیکشن کے بعد 14 روز کے اندر نو منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن ہوگا، ارکان کے نوٹیفکیشن کے بعد 60 خواتین اور 10 اقلیتی نشسیں ملیں گی جبکہ آزاد ارکان کو 3 روز کے اندر کسی پارٹی میں شمولیت کا وقت ملے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار