ایشیا اردو

نشتر میڈیکل یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن (اورک ) کے زیر اہتمام میٹنگ کا انعقاد زیر صدارت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد ہوا جس میں تحقیق کے فروغ کے حوالے سے مختلف تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تحقیق کے رحجان کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ، پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس، پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار انجم، ریسرچ آفیسر نشتر میڈیکل یونیورسٹی سہیل صفدر سمیت اورک کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم میں تحقیق کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے لہذا ہمیں اپنی تمام تر توجہ اس کی طرف مبذول رکھنی چاہیے۔ انہوں نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ وطالبات کو تحقیق کے حوا لے سے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار