ایشیا اردو

 وزیر ا عظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ کی ہدایات کی روشنی میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں احساس تحفظ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہان، فیکلٹی ممبران, ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد چانڈیو اور ڈائریکٹر فنانس سمیت دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں احساس تحفظ پروگرام کے اجراء سے متعلقہ آمورز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ نشتر ہسپتال میں داخل مستحق مریضوں کو احساس تحفظ پروگرام کے تحت صحت کی سہولیات جلدازجلد فراہم کی جا سکیں۔ اس سلسلے میں نشتر ہسپتال میں احساس سہولت ڈیسک قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ مریضوں کو ضروری رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ بعد ازاں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کی سرپرستی میں نشتر انتظامیہ اور احساس تحفظ پروگرام کے نمائندگان کے درمیان مزکورہ پروگرام کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار