ایشیا اردو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد شاہ زین بگٹی نے وفاقی حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا۔
بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے بعد بلاول کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں حالات بہتر کرنے اور امن بحال کرنے کا مینڈیٹ ملا تھا لیکن حکومت کچھ ڈلیور نہ کر سکی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ زین بگٹی نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے امور بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان بھی کیا۔
خیال رہے کہ شاہ زین بگٹی وزیراعظم عمران خان کے اتحادی ہیں جبکہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کے اتحادی بھی ان کے خلاف ووٹ ڈالیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار