ایشیا اردو

ارجنٹائن کے سرمایہ کاروں کے لیے زراعت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ زرعی مشینری میں ارجنٹائن کی سروس پروائڈینگ کمپنیاں پنجاب میں اپنا سرمایہ لگا سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے لاہور میں ارجنٹائن کے سفیر لیپولڈو فرانسسکو ساہورس سے ملاقات کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین  زراعت میں دو طرفہ تجارت کے کافی مواقع موجود ہیں۔ پاکستان ارجنٹائن سے سو ملین ڈالر سے زائد کی کپاس، خوردنی تیل، پھلوں سبزیوں اور دیگر فصلوں کے بیج، زرعی ادویات، کھادیں وغیرہ درآمد کرتا ہے۔ جبکہ پاکستان کی طرف سے ارجنٹائن کوبرآمد کی جانے والی مصنوعات کا حجم کافی کم  ہے جس کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ارجنٹائن پنجاب میں زرعی اجناس کی سٹوریج کمپنیوں کے قیام کے ذریعے کسانوں کو سہولیات فراہم کر سکتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کاروباری کونسل سے بزنس ٹو بزنس انٹریکشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بات خوش آئندہ ہے کہ صوبہ پنجاب میں زرعی اصلاحات کے دور رس نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔ اس مقصد کے لیے حکومت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔ اس موقع پر لیپولڈو فرانسسکو ساہورس نے کہا کہ ارجنٹائن کی کمپنیاں پنجاب میں زرعی سیکٹر اور فوڈ پراڈکٹس میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ارجنٹائن پاکستان کو تیلدار اجناس، غلہ،بیج اور پھل کی برآمد کے ذریعے غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار