ایشیا اردو

رکن قومی اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ نے  نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی، باہمی تعاون سمیت یونیورسٹی کو درپیش چیلنجز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان رکن قومی اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ نے ایمرجنسی آپریشن تھیٹرز اور لیبر روم ایمرجنسی میں  لائف سیونگ آلات کی فراہمی، پیڈیاٹرک انٹینسیو کیئر یونٹ اور نوزائیدہ انٹینسیو کئیر یونٹ سمیت اے ڈی پی پراجیکٹ سے متعلقہ تمام تر معمالات میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ ملاقات میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں قائم کردہ ٹیلی میڈیسن کے شعبے کو مزید وسعت دینے اور اس کی تشہیر کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر امجد چانڈیو بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھے ۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے ممبر نیشنل اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ کی نشتر آمد اور یونیورسٹی سے متعلقہ امورز میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار