ایشیا اردو

میاں چنوں کے علاقہ 16 ایٹ بی آر کے قریب دُلہن کو بیاہ کر واپس آنی والی باراتیوں کی کار تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی, خوفناک حادثے میں کار میں سوار تین باراتی دوست عرفان, عمر اور کاشف جاں بحق ہوگئے جبکہ  اکرام اور عبدالوحید شدید زخمی ہوگئے, خوفناک حادثے میں کار بری طرح تباہ ہوگئی, ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ٹی ایچ کیو منتقل کردیا, اطلاع ملنے پر شادی والے گھر میں ماتم برپا ہوگیا, حادثے کا شکار افراد لواحقین روتے ہوئے ٹی ایچ کیو پہنچ گئے, افسوسناک واقعہ پر ہر آنکھ اشک بار, زخمیوں کو نشتر ہستپال ریفر کردیا گیا, گاؤں 16 ایٹ بی آر کے رہائشی مبارک علی کے بیٹے عثمان کی بارات گاؤں 20 ایٹ بی آر سے دُلہن کو بیاہ کر واپس آرہی تھی کے باراتیوں کی گاڑی کا حادثہ ہوگیا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار