میرپورخاص میں تیز رفتار کار نے راہ چلتے تین افراد کو کچل ڈالا، ایک بچہ جاں بحق، خاتون سمیت 2 زخمی ہو گئے۔
ٹریفک کا افسوسناک حادثہ میرپورخاص کے علاقے کھپرو روڈ پر پیش آیا جہاں خاندان کے تین افراد پیدل جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی۔
حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار