نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کابینہ ارکان کے ہمراہ رات گئے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا، مریضوں اور تیمارداروں نے سہولیات کے فقدان پر شکایات کے انبار لگا دیئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کی مختلف وارڈز کا دورہ کیا، کئی وارڈز میں اے سی بند ہونے اور پارکنگ میں اوور چارجنگ کی شکایات پر نگران وزیر اعلیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے ایم ایس کی سرزنش کرتے ہوئے ایم ایس کو فوری طور پر تبدیل کر دیا۔
محسن نقوی نے ٹیسٹ باہر سے کروانے کی شکایات اور مریضوں سے غلط بیانی پر لیب انچارج کے خلاف کارروائی اور پارکنگ میں اوور چارجنگ پر ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایمرجنسی، لیبارٹری، سرجیکل، نیورو، میڈیکل، فارمیسی، آئی وارڈ اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں و تیمارداروں سے ملاقات کی، انہوں نے علاج معالجہ کی سہولتوں کے بارے مریضوں سے استفسار کیا، مریضوں اور تیمارداروں نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو طبی سہولتوں کے فقدان کے بارے میں شکایات کیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس ہسپتال کی صورتحال میں بہتری نہیں آئی، ادویات کا نہ ملنا اور ٹیسٹ باہر سے کرانے کا کوئی جواز نہیں، ہسپتالوں کو بہتر بنانے کیلئے دورے کرتا رہوں گا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار