ایشیا اردو

بینکنگ کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں بینکرز کو کلین چٹ دے دی۔ ایف آئی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں بینکرز کا کوئی رول نہیں ہے۔ وکیل امجد پرویز نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے کیس دوسری عدالت بھجوانے کی استدعا کر رکھی ہے، اگر عدالت مناسب سمجھے تو کیسز سینٹرل جج کے پاس بھجوا دے۔ بینکنگ جرائم کورٹ نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سر پکڑ کر بیٹھے ہیں کہ اس نااہلی، نالائقی کا کیا بندوبست کیا جائے، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا، 2 روز قبل عمران نیازی نے کہا مہنگائی ہے تو حکومت کیا کرے، عمران نیازی کی بے حسی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، عمران نیازی سے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے 2 لفظ نہیں بولے جاتے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں ان کے حواری سوال اٹھا رہے تھے، ان کے حواری بھی جان گئے عوام میں کس منہ سے جائیں گے، ہم پر منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزامات لگاتے تھے، ہم تو 4 سال سے پیشیاں بھگت رہے ہیں، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی نے عمران نیازی کو سرٹیفائیڈ چورق رار دیا، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ نے سب بے نقاب کر دیا، ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار رشوت کے سودے خود کرتے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہونے جا رہا ہے، عمران نیازی ! اپنی آنکھوں کی پٹیاں کھولو،بنی گالاکی پہاڑی سےنیچےاترو، 22 کروڑعوام بنی گالا کے محل میں نہیں رہ سکتے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار