پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں پیش آنے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعے میں ملوث 150 سے زائد افراد گرفتار کرلیے گئے ۔
تھانہ سٹی جڑانوالہ میں واقعے میں ملوث ایک نامزد اور 1200 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف دو مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں ۔
درج مقدمات میں دہشت گردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، پولیس سے مزاحمت، سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔
علاقے میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس، رینجرز، ایلیٹ فورس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔
ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ تحصیل جڑانوالہ میں مقامی سطح پر سرکاری تعطیل ہے۔
تحصیل جڑانوالہ میں سرکاری و غیرسرکاری تمام ادارے اور مارکیٹیں بند ہیں ۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کا حکم بھی دے دیا ، صوبائی حکومت کاکہنا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان میں امن کی فضا کا خراب کرنے کی ’منظم سازش‘ تھا جس میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کیخلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے مسیحی برادری کے درجنوں مکان، گاڑیاں اور مال و اسباب جلا دیے تھے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار