ایشیا اردو

حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے عوام کو علاج معالجے میں درپیش مسائل کے حل کے لیے سال 2021 میں صحت کارڈ کا پروگرام شروع کیا گیا، صحت کارڈ پلس کے تحت سترہ ارب سے زائد کی رقم عوام کے علاج معالجے پر خرچ کی جا چکی ہے۔
صحت پلس کے تحت ملک بھر کے 679 نجی و سرکاری ہسپتالوں میں خیبر پختونخوا کے 75 لاکھ سے زائد خاندانوں کا مفت علاج کیا گیا، اعداد و شمار کے مطابق اب تک صحت کارڈ پلس سے تقریبا 60 ہزار سے زائد مفت زچگیوں پر 75 کروڑ خرچ کئے جا چکے ہیں جبکہ 11 ہزار سے زائد امراض قلب میں مبتلا مریضوں کی انجیو پلاسٹی پر 2 ارب 17کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔
مفت علاج کی سہولت کے تحت 22 ہزار مریضوں کی مفت اپنڈکس کے آپریشنز پر 29 کروڑ 40 لاکھ 14 ہزار، کینسر زدہ مریضوں کی کیمو تھراپی پر27 کروڑ 71 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔ 90 ہزار سے زائد مریضوں کی مفت گردوں کی صفائی پر 27 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں، علاج کرانے والے مریضوں نے بھی صحت کارڈ کے اقدام کو احسن قرار دیا۔
صحت کارڈ کے تحت ہر خاندان کو سالانہ دس لاکھ تک کی مفت علاج کی سہولت ان کے شناختی کارڈ پر فراہم کی جارہی ہے، صحت کارڈ پلس کے تحت اب تک سب سے زیادہ علاج سرکاری ہسپتالوں میں ہوا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار