مانٹرنگ ڈیسک

اگر آپ میٹا کی زیرملکیت ایپ انسٹاگرام کو روزانہ استعمال کرتے ہیں تو حالیہ دنوں میں محسوس کیا ہوگا کہ ریلز ویڈیوز فیڈ پر بہت زیادہ نظر آرہی ہیں جبکہ آپ کی پوسٹس پر انگیج منٹ کم ہوگئی ہے۔
اسی طرح اگر یہ احساس بھی ہوا ہے کہ یہ پلیٹ فارم اب کچھ زیادہ ہی ٹک ٹاک جیسا نظر آرہا ہے تو آپ تنہا نہیں۔
انسٹاگرام پر سب سے فالو کی جانے والی خاتون کو بھی یہی محسوس ہوتا ہے۔امریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس ویمن اور ماڈل کائیلی جینر نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ایک اور صارف کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام کو دوبارہ پہلے جیسی ایپ بنانے کا مطالبہ کیا۔
اس پوسٹ میں لکھا تھا 'انسٹاگرام کو پھر انسٹاگرام بنایا جائے، ٹک ٹاک جیسا بننے کی کوشش نہ کی جائے، ہم بس اپنے دوستوں کی اچھی تصاویر چاہتے ہیں۔
کائیلی جنر کی بہن کم کارڈیشین نے بھی یہی پوسٹ شیئر کی جسے لاکھوں افراد نے لائیک کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار