پولینڈ میں7 بچوں کی ماں نے بیک وقت مزید 5 بچوں کو جنم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ کے شہر کراکو سے تعلق رکھنے والی ڈومنیکا کلارک کے ہاں اتوار کو  بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی، وہ پہلے بھی 7  بچوں کی ماں ہیں جن کی عمریں 10 ماہ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔
رپورٹس کے مطابق خاتون کے ہاں بچوں کی ولادت آپریشن کے ذریعے ہوئی ،5 بچوں میں 2 لڑکے اور 3 لڑکیاں ہیں، نوزائیدہ بچوں کو سانس لینے میں دشواری ہے جس کیلئے انہیں آکسیجن دی جا رہی ہے جبکہ  ڈومنیکا کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
37 سالہ خاتون نے بچوں کی پیدائش کو معجزہ قرار دیا ہے کیونکہ اسپتال حکام نے انہیں بتایا کہ 5 کروڑ 20 لاکھ جوڑوں میں سے ایک کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش کا امکان ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں  19 سالہ خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار