ملتان

ڈویژنل انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف سرگرم ہے۔ اس سلسلے میںکمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے مختلف مارکیٹوں، ہول سیل ،کریانہ شاپس کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ڈی سی کاو¿نٹرز، سرکاری نرخ ناموں کے واضح آویزاں ہونے اور اشیاءخوردونوش کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر بھی ہمراہ تھے۔کمشنر ملتان نے کہا کہ دوکاندار آٹے، چینی کی ناقص کوالٹی پر فوری اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کریں۔عوام کو ہر صورت اعلی کوالٹی کی اشیاءخوردونوش فراہم کی جائیں۔ ناقص آٹا فراہمی پر دو فلور ملز کا لائسنس کینسل کیا گیا ہے۔حکومت پنجاب عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر انتظامی افسران منڈیوں، بازاروں کے دورے کر کے سرکاری نرخ مانیٹر کررہے ہیں۔عوام بھی سرکاری نرخ دیکھ کر قیمت ادا کریں۔اور کسی بھی قسم کی گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی کی فوراً شکایت درج کروائیں۔ قیمت ایپ پر موصول تمام شکایات کو فوری حل کیا جارہا ہے۔کمشنر نے شیریوں سے بھی اشیاءخوردونوش کی قیمتوں، کوالٹی بارے بات چیت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر نے بریفنگ بھی دی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار