ایشیا اردو

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے آٹے،گھی و چکن سمیت اشیاءخوردونوش کی گراں فروشی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری ریٹ لسٹ پر مکمل عملدرآمد کرانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیا ہے ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بڑے گراں فروشوں پر ہاتھ ڈالنے کا ٹاسک دیا ہے۔قمر الزماں قیصرانی نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں سے عام مارکیٹ تک سپلائی چین کی بھرپور مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ کمیشن مافیا کو لگام ڈالی جاسکے۔قمر الزماں قیصرانی نے کہا کہ کھاد کی بلاتعطل فراہمی کیلئے محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مشترکہ کارروائی عمل میں لارہی ہیں اب تک کروڑوں روپے مالیتی کھاد ذخیرہ اندوزوں سے برآمد کی گئی ہے۔اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار