ایشیا اردو

ملتان۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر ملتان نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام قائم رکھا جائےمسلسل سرویلنس اور عملی اقدامات سےمتعدد اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کی گئیں اور اس عمل کو جاری دکھا جائے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس منڈیوں، مارکیٹوں کی مانیٹرنگ جاری رکھیں۔ 
عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے انسداد گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی جاری دکھنا ناگزیر ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے میں ڈویژن میں گرانفروشوں کیخلاف 14ہزار90 چھاپے مارے گئے۔87گرانفروش گرفتار، 24 ایف آئ آر درج، 26لاکھ12 سو روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈویژن میں354 فئیر پرائس شاپس،14 کسان پلیٹ فارم، 29سہولت بازار ،7کریانہ ہول سیل پوائنٹس،61ڈی سی کاؤنٹرز، 15 پھل سبزی ہول سیل پوائنٹس فعال ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں، متعلقہ افسران، اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز  ویڈیو لنک پر موجود تھے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار