ملتان

ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی ا ے قیصر سلیم کامیٹرو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے وزٹ کے دوران ترقیاتی کام کی سست روی پر  کنٹریکٹر سے ناراضگی کا اظہار۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا ترقیاتی کام دسمبر تک ہر صورت مکمل کریں۔ مذید وقت نہیں دیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ لیبر کی تعداد بڑھا کر مقررہ وقت میں تین فلور مکمل کریں۔ ٹائلز ورک اور بجلی کی تنصیبات کا کام تیز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے وزٹ کر کے ترقیاتی کام کی سپیڈ کو خود مانیٹر کروں گا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈائریکٹر انجینئرنگ غلام نبی کو ہدایت کی کہ اس ترقیاتی پروجیکٹ کی  روزانہ کی بنیاد پر تحریری پراگریس رپورٹ پیش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا علیحدہ سیکرٹیریٹ اگلے 2 ماہ میں اس بلڈنگ میں بننے جا رہا ہے۔جس کی وجہ سے  بلڈنگ کی تکمیل بے حد ضروری ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار