ایشیا اردو

پنجاب کے نو اضلاع میں ستر لاکھ سے زائد بچوں کو خصوصی پولیو قطرے پلائے جا رہے ہیں

 ملتان کے دو مختلف علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا دوبارہ انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے محکمہ صحت نے 7 لاکھ 78 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
ملتان کے علاقے علی ٹاون اور سورج میانی کے سیوریج واٹر میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے محکمہ صحت نے دوبارہ تین روزہ پولیو مہم شروع کر دی ہے جس میں 7 لاکھ 78 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے تین ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا موقف ہے کہ پولیو مہم کی کامیابی ترجیح ہے اور اسی لیے انکاری والدین کو قائل کرنے کیلئے ٹیموں کے ہمراہ ایک ہزار پولیس ملازمین بھی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار