ملتان ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پاکستان کو جیت کیلئے 157 رنز درکار
ملتان میں جاری ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا۔ پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا لیے۔ سعود شکیل 54، فہیم اشرف 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہنے کے بعد کریز پر موجود ہیں۔
مہمان ٹیم انگلینڈ نے تیسرے روز 202 رنز پر دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کیا تو ان کے 5 کھلاڑی آؤٹ تھے۔ جس کے بعد انگلش بلے باز سکور بورڈ پر زیادہ رنز نہ جوڑ پائے اور انکی تمام ٹیم 275 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور ساتھ ہی پاکستان کو جیت کیلئے 355 رنز کا ہدف مل گیا۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کیلئے ٹاپ آرڈر کو تبدیل کیا گیا امام الحق کی ٹانگ میں تکلیف کے باعث عبد اللہ شفیق کے ساتھ اوپنگ کا آغاز محمد رضوان نے کیا۔ عبداللہ شفیق اور رضوان 66 رنز کی شراکت داری بنا پائے۔ محمد رضوان 30، عبداللہ شفیق 45، کپتان بابر اعظم صرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد سعود شکیل اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 191 پر پہنچا دیا۔ اس کے بعد لیفٹ ہینڈڈ بیٹر جیکس لیچ کی گیند پر جو روٹ کو کیچ دے بیٹھے۔ امام الحق 60 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل اور فہیم اشرف کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو جیت کیلئے مزید 157 رنز جبکہ انگلینڈ کو 6 وکٹیں درکار ہیں۔
میچ کا دوسرا روز
ملتان کے دوسرے روز میچ کا کھیل بھی سپنرز کے نام رہا۔ پہلے سیشن میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107رنز کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم کپتان بابر اعظم 75 پر رابنسن کے ہاتھ بولڈ جبکہ سعود شکیل کے 63 رنز پر لیچ کے گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد محمد رضوان 10، محمد نواز 1، فہیم اشرف 2 ، محمد علی اور زاہد محمود صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، مارک ووڈ اور جو روٹ نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جیمس اینڈرسن اور اولی روبنسن نے ایک ایک وکٹ لی۔
پاکستانی ٹیم کی آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ایک بار پھر ابرار کی گھومتی گیندوں نے انگلش بیٹرز کو چکرا کر رکھ دیا۔ سپنر نے زبردست باؤلنگ کرتے ہوئے بین ڈکٹ، ول جیکس، جو روٹ کو پویلین پہنچایا۔
مہمان ٹیم دوسرے روز صرف 202 رنزبنا پائی اور ان کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے جس کے بعد پاکستان پرانگلش ٹیم کو281 رنز کی برتری بھی حاصل ہو گئی ہے۔
میچ کا پہلا روز
ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی انگلینڈ کے خلاف سپن باؤلر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 جبکہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں لی تھیں۔
جس کے بعد پہلے روز پاکستان ٹیم سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 5 رنز پر امام الحق بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے،اس کے بعد عبداللہ شفیق بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔
Leave A Comment