مظفرگڑھ کی تھرمل کالونی میں 7 سالہ ابیہا فاطمہ،8 سالہ زہرہ اعجاز اور 11 سالہ عریشہ فاطمہ گزشتہ روز سے لاپتہ تھیں،،آج صبح تینوں بچوں کی لاشیں تھرمل کالونی میں واقعہ انکے کوارٹر سے ملحقہ خالی رہائشی کوارٹر سے برآمد ہوئیں،،ڈی ایس پی سٹی ریحان رسول کیمطابق تینوں بہنوں کو تیزدھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کیا گیا،،پولیس ذرائع کیمطابق جس خالی کوارٹر سے بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں اس رہائشی کوارٹر کا کنٹرول بھی بچیوں کے اہلخانہ کے پاس تھا،،پولیس کی جانب سے بچیوں کے اہلخانہ سے بھی تفتیش کی جارہی ہے،،واقعے کے بعد فرانزک ٹیمیں اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور موقع سے شواہد جمع کیے،،پولیس کیمطابق شواہد اکٹھا کرنے کے بعد بچیوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی جائینگی.

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار