پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے دو دن بعد ہی نیپال میں موجود ماؤنٹ لوٹسے کو بھی سر کر لیا۔
نائلہ کیانی ماؤنٹ لوٹسے کو سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں، نیپال میں موجود ماؤنٹ لوٹسے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی ہے جس کی بلندی 27 ہزار 940 فٹ ہے۔
نائلہ کیانی نے 2 روز پہلے ہی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا، نائلہ کیانی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے 2 سال میں کامیابی سے 6 بلند ترین چوٹیاں سر کی ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار