ایشیا اردو

 قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔ قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا چوبیس نکات پر مشتمل ہے۔ جس کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر بحث کی جائے گی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کریں گے۔ عدم اعتماد کی تحریک ایجنڈے میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ ایجنڈے پر موجود معمول کی کارروائی معطل کر کے تحریک عدم اعتماد پر بحث کرآئی جائے گی۔
رولز کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد کم سے کم 3 دن تک ایوان میں بحث ہوگی۔ رولز کے مطابق بحث کو سات دن تک جاری رکھنا اسپیکر کی صوابدید پر منحصر ہے۔ اس سے پہلے ایجنڈا میں وقفہ سوالات اور ایک توجہ دلاو نوٹس ہوگا۔ مشیر پارلیمانی امور الیکشن ایکٹ ترمیمی (دوسری ترمیم) بل ایوان میں پیش کریں گے۔
مشیر پارلیمانی امور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش کریں گے۔ اپوزیشن کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں۔ عمران خان اب وزارت عظمی کے عہدے پر نہیں رہ سکتے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار