نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے، لاہور سے اسلام آباد تک سفر کرنے والی گاڑیوں کو 1100 روپے ٹول ٹیکس دینا ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہر گاڑی سے فی کلو میٹر 3 روپے 7 پیسے وصول کرے گی، موٹر وے پر سفر کرنے والی مسافر وین سے 2 ہزار 590 روپے وصول کیے جائیں گے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کے مطابق مسافر بسوں کو 10 روپے 29 پیسے فی کلو میٹر کے حساب سے 3 ہزار 690 روپے دینا ہوں گے۔
کارگو ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ ہو گیا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہر ٹرک سے 17 روپے 22 پیسے فی کلو میٹر وصول کرے گی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار