قومی ادارہ صحت نےمنکی پاکس کےپھیلنےپرایڈوائزری جاری کردی
قومی ادارہ صحت نےمنکی پاکس کےپھیلنےپرایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں کہا گیاہے کہ منکی پاکس کےدنیا بھر میں 99 ہزار 518 کیس رپورٹ ہوئے،
ایڈوائزری کے مطابق اب تک منکی پاکس سےدنیا بھرمیں 208 متاثرہ افراد کی موت واقع ہوئی،پاکستان میں اپریل 2023ء سےاب تک 11کیسزسامنےآئے،ایک مریض جاں بحق ہوا،عالمی ادارہ صحت نےگزشتہ روزایم پاکس کو عالمی ایمرجنسی قراردیا۔
ایڈوائزری میں کہا گیاہے کہ منکی پاکس ایڈوائزری میں مرض سے نمٹنے کی گائیڈ لائنز فراہم کی گئی ہیں،منکی پاکس سے متاثرہ افراد کےچہرے اورجسم پردانےاوربخارہوجاتا ہے،منکی پاکس سے متاثرہ افراد سردرد اورجسم درد کی شکایت کرتے ہیں۔
منکی پاکس سے مریض 2 سے 4 ہفتے تک متاثر رہتا ہے،منکی پاکس موجودہ لہر اس کی دوسری قسم ہےجواموات کی وجہ بن رہی ہے،منکی پاکس سے متاثرہ 99 فیصد مریض زندہ رہتے ہیں،قومی ادارہ صحت اوراین سی اوسی تمام ترصورتحال مانیٹرکررہی ہے۔
منکی پاکس کی دوسری قسم افریقی ممالک میں سامنے آئی ہے، منکی پاکس سےمتاثرہ مریض تندرست ہونےتک آئیسولیشن میں رکھا جاناچاہیے۔
Leave A Comment