ایشیا اردو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ میں تین تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ حارث رؤف اور شان مسعود کی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، ان دونوں کھلاڑیوں کو بلال آصف اور عابد علی کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ اعلان کردہ سولہ رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان ہیں۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم اور حارث رؤف شامل حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی اور ساجد خان بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود بھی سکواڈ میں شامل ہوں گے، ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار