ایشیا اردو

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر کورونا وائرس کی نئی قسم ‘اومی کرون‘ کے پھیلاؤ کے پیش نظر جنوبی افریقا میں  فلائٹ آپریشن کی بندش کی وجہ سےکل  پاکستانی اسکواڈ سے  علیحدہ ہوجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ورنن فلینڈر پیر اور منگل کی درمیانی شب بنگلا دیش سے جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں بنگلادیش کے خلاف 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز  کھیل رہی ہے اور ابتدائی طور پر ورنن فلینڈر نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد یکم دسمبر کو ڈھاکا سے کیپ ٹاؤن روانہ ہونا تھا۔ 
تاہم کورونا کے نئے ویرینٹ کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر جنوبی افریقا میں فلائٹ آپریشن کی بندش کی وجہ سے ورنن فلینڈر  کل پاکستانی اسکواڈ سے علیحدہ ہوجائیں گے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار