پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے تیسری پوزیشن پر آگئی۔
قومی ٹیم نے پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں مہمان ٹیم کو شکست دے کر ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تاہم سیریز کے آخری میچ میں شکست کے باعث شاہین دو دن نمبر ون پوزیشن پر رہنے کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے۔
پاکستان نے 5 مئی کو پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تاہم بدقسمتی سے صرف 2 دن نمبر رہ سکا، تازہ درجہ بندی میں آسٹریلیا کا پہلا، بھارت کا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔
یاد رہے کہ کیویز نے شاہینوں کو پانچ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں47 رنز سے شکست دی لیکن گرین شرٹس نے سیریز 1-4 سے اپنے نام کی ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار