ایشیا اردو

 جہانیاں کے نواحی علاقہ کوٹ بھارا کی رہائشی حاملہ  خاتون یاسمین روٹین کا چیک اپ کروانے کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں آئ تو کرونا ویکسین کاؤنٹر پر موجود سٹاف نے کہا کہ پہلے ویکسین لگوائیں پھر آپکا چیک اپ ہوگا مریضہ کے منع کرنے کے باوجود کہ ڈاکٹر نے مجھے ویکسین لگوانے سے منع کیا ہے مگر عملہ نے اپنا ہدف پورا کرنے کے لیے زبردستی کرونا ویکسین لگادی  جس سے حاملہ خاتون کی حالت بگڑ گئی چیک کروانے پر پتہ چلا کہ بچہ پیٹ میں جاں بحق ہوگیا ہے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرز نے ویکسینیشن کروانے سے منع کیا تھا، عملہ نے ہدف پورا کرنے کیلئے زبردستی غلط طریقہ سے انجکشن لگایا، خاتون کی حالت بگڑنے اور بچہ پیٹ میں جاں بحق ہونے کے بعد انتظامیہ دفتر چھوڑ کر بھاگ گئ  خاتون یاسمین کے لواحقین نے کمشنر ملتان اور ڈی سی خانیوال سے زبردستی کرونا ویکسین لگانے والوں کے سخت خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار