نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سردیوں کیلئے بجلی پیکج کی منظوری دے دی ، سردیوں میں بجلی پیکج سےمتعلق وزارت توانائی کی درخواست پرفیصلہ جاری کیا گیا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ پیکج کا اطلاق یکم نومبر2021 سے 28 فروری 2022 تک ہوگا، ماہانہ 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال پرفی یونٹ 12.96پیسے کی ملے گی۔
نیپرا کے مطابق بجلی پیکج کا اطلاق پورے پاکستان کیلئے ہے، پیکج کے تحت گھریلو،کمرشل اور جنرل سروسز کے شعبے مستفید ہوسکیں گے۔
یاد رہے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں صارفین کیلئے سردیوں میں بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری منظور کرلی گئی اور پیکج میں کے الیکٹرک کوشامل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار