ایشیا اردو

نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد  نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری میں کیا گیا جس میں صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے خصوصی طور شریک ہوئے اور اپنے دست مبارک سے عصری سہولتوں سے آراستہ اس اسٹیٹ آف آرٹ آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد، پرنسپل نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری پروفیسر ڈاکٹر امجد باری، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعودروف خان ہراج  بھی اس موقع پر معزز مہمان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے نئے آپریشن تھیٹر کے قیام کے حوالے سے نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کی انتظامیہ اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کی سرپرستی پر اور کردار پر اظہار مسرت کیا۔ دوسرے جانب وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے بھی معزز مہمان کا ترقیاتی کاموں میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا مزید کہنا تھا کہ اس نئے آپریشن تھیٹر میں عالمی معیارات کو ملحوظ رکھا گیا ہے  اور انشاللہ ہم نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور الائیڈ انسٹیٹیوشنز میں جدید سہولتوں کا جال بچھانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار