ایشیا اردو

 وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تمام معلومات کیلئے نیا پاکستان قومی صحت کے نام سے ایپ بنادی۔
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران کہا کہ 31 مارچ تک پنجاب کی تمام ڈویژنزمیں صحت کارڈ فراہم کر دیا جائےگا، صحت کارڈ سب کیلئے ہے مگر گھر کے سربراہ کو ملے گا، نجی ہسپتالوں کی صحت کارڈ میں دلچسپی بڑھ رہی ہے، لاہورڈویژن میں 133 ہسپتال صحت کارڈ کے پینل پرہیں۔ محکمہ صحت میں 25 ہزار نئی نوکریوں کا اعلان کیا جا رہا ہے، 15 ہزارنوکریوں کا اشتہار دیا جا چکا، پنجاب میں گزشتہ سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ اومی کرون کی شدت پہلے ویرینٹ سے کم، پھیلاؤ تیزی سے ہوتا ہے،تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی ہے، پنجاب کی 51 فیصد آبادی مکمل طور پر ویکسی نیٹڈ ہے، 4 کروڑ 80 لاکھ بچوں کوخسرہ اورروبیلاکی ویکسین لگائی، لوگ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیراختیار نہیں کر رہے، پبلک مقامات پر لوگ ماسک کا استعمال نہیں کررہے۔

موبائل ایپ کا آغاز کردیا پلے اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=pk.gov.pitb.npsc

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار