پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 8 کیلئے نئی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
لاہور کے شالامار باغ میں پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی، لاہور مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین اور فرنچائزز کے نمائندے شریک تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 25 قیراط سونے کے استعمال کے ساتھ نئی ٹرافی پہلے سے زیادہ دیدہ زیب تیار کی گئی ہے جبکہ سیزن سیون میں استعمال کی گئی ٹرافی دوبارہ نہیں پیش کی جائے گی اور یہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے پاس ہی رہے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا نام شامل نہیں ہے
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں 34 میچوں کے دوران 15 کمنٹیٹرز اور دو پریزنٹرز پر مشتمل پینل میں ایلن ولکنز، بازید خان، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، ڈومینک کارک، مارک بچر، نک نائٹ، ثنا میر، سکندر بخت، سائمن ڈول، عروج ممتاز، ورنن فلینڈر اور وقار یونس انگریزی میں کمنٹری کریں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار