آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ سب ریجنل ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر اے ایونٹ میں یہ تاریخ اس وقت رقم کی گئی جب اپیا کے گارڈن اوول سٹیڈیم میں سموا کے بلے باز ڈیریوس ویسر نے ایک اوور میں چھ چھکے لگائے جب کہ وانواتو کے تیز گیند باز نالن نپیکو نے اس اوور میں تین نو بال بھی کرائیں جس سے مجموعی طور پر 39 رنز بنے۔
میچ کے 15 ویں اوور میں ڈیریوس ویسر نے نپیکو کی پہلی تین گیندوں پر لگاتار چھکے لگائے پھر نو بال کے بعد چوتھی بال پر چھکا جڑ دیا۔ اوور کی پانچویں گیند ڈاٹ ہونے کے باوجود ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور دوسری نو بال پر کریز نہ چھوڑتے ہوئے اوور کی تیسری نو بال پر چھکا لگا۔ ناقابل یقین اوور کی آخری بال کو بھی انہوں نے باؤنڈری پار پہنچا دیا۔ 
میچ کے 15 ویں اوور میں ڈیریوس ویسر نے نپیکو کی پہلی تین گیندوں پر لگاتار چھکے لگائے پھر نو بال کے بعد چوتھی بال پر چھکا جڑ دیا۔ اوور کی پانچویں گیند ڈاٹ ہونے کے باوجود ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور دوسری نو بال پر کریز نہ چھوڑتے ہوئے اوور کی تیسری نو بال پر چھکا لگا۔ ناقابل یقین اوور کی آخری بال کو بھی انہوں نے باؤنڈری پار پہنچا دیا
ویسر نے اپنی اننگز کا اختتام مجموعی طور پر 14 چھکوں کی مدد سے 132 کے انفرادی رنز پر کیا۔ ان کی اس شاندار بلے بازی سے سموا نے اپنی دوسری فتح درج کرائی جس سے اس کے 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی راہ بھی ہموار ہونے کا امکان ہے۔
اس سے قبل 2007 میں پہلے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈیا کے یوراج سنگھ نے سب سے پہلے ایک اوور میں چھ چھکوں کے ساتھ 36 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ ان کے بعد ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے 2021 میں، نیپال کے دیپیندر سنگھ ایری نے 2024 میں اورانڈیا کے رنکو سنگھ اور روہت شرما بھی اسی سال ایک اوور میں 36 رنز بنانے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
ون ڈے انٹرنیشنل میں 36 رنز بنانے کا اعزاز جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز اور امریکہ کے بلے باز جسکرن ملہوترا کے پاس ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار