پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ نے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے جس کیلئے انہوں نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت ٹِم ساؤتھی کریں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں کین ولیمسن، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ڈیوون کونوے، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، ڈیرل مِچل، ہینری نِکُلز، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، اِش سوڈھی، بلیئر ٹِکنر، نِیل ویگنر، وِل ینگ شامل ہیں۔
کیوی کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے سیریز کیلئے دستیابی سے معذرت کی ہے جس کے بعد انہیں سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے ملتان میں ہوگا۔
ٹیسٹ سیریز کے بعد مہمان ٹیم 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے گی جو 10 جنوری، 12 جنوری اور 14 جنوری کو کراچی میں شیڈول ہیں۔ واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار