نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی
ویلنگٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے چوتھے روز کیویز ٹیم نے لنکن ٹائیگرز کو ایک اننگ اور 58 رنز سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کیا۔
مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 580 رنز کے جواب میں 164 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد فالو آن کا شکار ہو گئی تھی جس کے بعد سری لنکا کی ٹیم 358 رنز بنا سکی اور میچ ایک اننگز اور 58 رنز سے ہار گئی۔
سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 98، کپتان دیموتھ کرونارتنے 51، دنیش چندی مل 62 اور کوشل مینڈس 50 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے۔
کیویز کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور بلیئر ٹیکنر نے تین ، تین جبکہ مچل بریسویل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار