ایشیا اردو

نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے ، یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے پہلے سالانہ پروفیشنل  امتحان فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ، شعیب اصغر نے 600 میں سے 491 نمبر  حاصل کر کے پہلی  ، وثقہ سلطانہ ملک نے دوسری اور حفصہ رشید نے تیسری پوزیشن  حاصل کر لی ، امتحان میں کل 300 امیدواروں نے حصہ لیا ، 250 پاس اور 50 ناکام ہوئے ، کامیابی کا مجموعی تناسب 83.3 فیصد رہا ، رول نمبر 262  کے تحت امتحان میں شرکت کرنے والے شعیب اصغر نے 600 میں سے 491 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ، وثقہ سلطانہ ملک نے 482 نمبر حاصل کر کے دوسری اور حفصہ راشد نے 481 نمبر حاصل کر کے   تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ، پہلے امتحان کے کامیاب انعقاد اور نتائج جاری کرنے پر طبی حلقوں نے وی سی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور ان کی ٹیم کی اکرکردگی کو سراہا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار