مانٹرنگ ڈیسک

 برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اپنے خلاف پارٹی میں بغاوت کے باوجود اعتماد کے ووٹ میں 211 ارکان کی حمایت کے ساتھ کامیاب ہو گئے ہیں۔
برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے 359 ارکان پارلیمان نے بورس جانسن پر اعتماد کے ووٹ کی کارروائی میں حصہ لیا، بورس جانسن کو جیت کے لئے 180 ووٹ درکار تھے، 211 ارکان نے ان کے حق میں اور 148 ارکان نے ان کے خلاف ووٹ دیے۔
1922 کمیٹی آف بیک بینچ کنزرویٹوز کے چیئرمین سر گراہم بریڈی نے خفیہ رائے شماری کے بعد اعلان کیا کہ پارلیمانی جماعت کو وزیر اعظم پر اعتماد ہے۔
کنزرویٹوز پارٹی کے 54 اراکان نے عدم اعتماد کیلئے 1922 کمیٹی آف بیک پینچ سے رجوع کیا تھا۔
کامیاب ہونے کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ پارلیمنٹ نے متاثر کن اور حتمی فیصلہ دے دیا ہے، آج کا نتیجہ سیاست اور ملک کے لیے اچھا ہے، اب ہمیں بطور حکومت اور پارٹی متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ایجنڈے کو جاری رکھیں گے، معیشت کو مضبوط کرنے اور یکساں مواقع فراہم کرنے کا موقع ملا، اعتماد کے حوالے سے ساتھیوں نے 2019 سے بھی بڑا مینڈیٹ دیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار