ایشیا اردو

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں ملک کے لیے چورں کے خلاف لڑ رہا ہوں۔ اللہ نے میری دعا سن لی اور میں یہ ہی دعا کر رہا تھا کسی نہ کسی طرح تحریک عدم اعتماد درج کروا دی جائے۔ اپوزیشن اپنی سیاسی موت پر تحریک عدم اعتماد لے آئی، پہلا ٹارگٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف زرداری جبکہ دوسرا ٹارگٹ مقصود چپڑاسی والا شوباز ہے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی اور ان کی ٹیم کے دورے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ میں ہے۔ سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، اب میں اندرون سندھ کا دورہ کروں گا۔
وزیر اعظم نے جلسے کے شرکا کو کے سی آر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر مکمل ہونے والا ہے اور کراچی کے شہریوں کو گرین لائن مبارک باد بھی کرنا چاہتا ہوں۔ کراچی کا پیکیج آہستہ آہستہ سب کے سامنے آتا جائے گا، مجھے یقین ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنا کام کراچی کے لیے کسی نے نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ کا سب زیادہ ٹیکس ہماری حکومت میں ادا کیا، اور اس کی وجہ سے ہمیں توفیق ملی کہ ہم اپنی عوام پر بوجھ کم کریں، اسی لیے ہم نے پیٹرول اور ڈیزل پر 10 روپے کم کیے۔ جب دنیا میں ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، تو ہم نے دونوں کی قیمت کم کی، پاکستان میں ڈیزل سب سے زیادہ سستا ہے جبکہ دبئی میں ان کی زمین سے تیل نکلتا ہے لیکن وہاں بھی پیٹرول مہنگا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارا ملک صحیح سمت پر گامزن ہے، پاکستان کی تاریخ میں سب سےزیادہ ٹیکس کلیکشن سب سے زیادہ ترسیلات ہماری حکومت میں پہلی بار ہوا۔ ڈاکوؤں کے گلدستے کو خوف آنے لگ گیا ہے کہ یہ حکومت ہر مشکل سے نکلتی جارہی ہے، پہلے بینک کرپٹ حکومت سے ملک کو بچایا، پھر اللہ نے ہمیں کورونا وائرس سے نکالا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار