ایشیا اردو

ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ لوگوں کو صحت ِ عامہ کی سہولیات کی ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ او ر ساتھ ساتھ تمام اسپتالوں اور مراکز صحت پر سروس ڈیلیوری کو مسلسل مانیٹر بھی کیا جارہا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال کی خصوصی ہدایات پر ضلع بہاولپور کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے دورہ کے دوران تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال احمد پو ر شرقیہ، دیہی مراکز صحت خانقاہ شریف، اُچ شریف اور بنیادی صحت یونٹ جمال چنڑ میں سروس ڈیلیوری کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مراکز صحت میں ادویات کی دستیابی و فراہمی، صفائی کی صورتحال، میڈیکل و پیر امیڈیکل اسٹاف کی حاضری، انفراسٹرکچر و ہارٹیکلچر کی دیکھ بھال اور دیگر امور کو چیک کیا۔ انہوں نے مراکز صحت میں زیرعلاج مختلف مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے بھی استفسار کیا۔ انہوں نے تحصیل ہیڈ کوا رٹر اسپتال احمد پورشرقیہ میں جاری ترقیاتی اسکیمیوں پر کام کی رفتار اور استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے ہدایت کہ ترقیاتی اسکیمیوں کو بروقت مکمل کیا جائے اور میٹریل کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ایڈیشنل سیکریٹری شاہدعباس جوئیہ نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کیا جائے اور اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ یہاں آنے والے مریضوں اور ان کے ساتھ آئے لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسپتالوں کے انفراسٹرکچراور گراسی لان کو صاف ستھرا، جاذبِ نظراور خوبصورت بنایا جائے اور لوگوں کو صحتِ عامہ کی بہترین اور بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوئی سستی اور غفلت نہ برتی جائے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار