سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ڈاکٹر فیصل ظہور نے کہا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں یوریا کھاد کی کوئی قلت نہیں جنوبی پنجاب میں مقامی سطح پر تیارکردہ یوریا کے3لاکھ18ہزار289بیگ جبکہ امپورٹیڈ یوریا کے72162بیگ مارکیٹ میں موجود ہیں۔ا س وقت ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا کوئی ایشو نہیں۔اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی میں شامل ڈیلرز کیخلاف بھی سخت کارروائیاں جاری ہیں۔یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں کھادوں کی دستیابی کی صورت حال کا جائزہ لینے بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ یکم نومبر سے 06فروری2023 تک ناجائز منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ڈیلرز کو  1 کروڑ33 لاکھ 42 ہزار500 روپے جرمانہ اور 84 ایف آئی آرز کا اندرج کرایا گیا،11ملزمان کو گرفتار،9جگہوں کو سیل کرکے5294 بیگ یوریا کھاد قبضہ میں لیکر کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر تقسیم کی گئی ہے۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ڈاکٹر فیصل ظہور نے کہا کہ کاشتکار مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر کھاد فروخت کرنے والے ڈیلرز کی نشاندہی کریں اور فوری طور پر محکمہ زراعت کے متعلقہ عملہ کو اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت الرٹ ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا۔ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ڈاکٹر فیصل ظہورنے کہا کہ فصلوں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے کھادوں و دیگر زرعی مداخل کی مارکیٹوں میں مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے۔ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے محکمہ زراعت توسیع کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور مقررکردہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔  ڈیلرز کے پاس موجود کھادکی سٹاک پوزیشن کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے تاکہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی متاثرنہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار فصلوں میں کھادوں کی سفارش کردہ مقدار ڈالیں۔ گندم کی فصل کو چونکہ اب60 دن مکمل ہو چکے ہیں تو اس مرحلہ پر یوریا کا بے جا استعمال پودے میں خشکی و تناؤ پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے جس کی وجہ سے فصل پر تیلہ یا دوسری بیماریوں کے حملہ کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔نائٹروجن کھادوں خاص طور پر یوریا کا زیادہ استعمال گندم کی فصل میں متوازن کھادوں میں خرابی کا باعث بنتا ہے اس لئے گندم کے کاشتکار اس مرحلہ پر نائٹروجنی کھاد کے استعمال میں احتیاط کریں اورکسی بھی ناگزیز صورت حال میں نائٹروجن کھاد/یوریا کا استعمال محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی عملے کے مشورہ کریں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار