اس کے علاوہ ملاقات میں ثروت اعجاز قادری، پیر خالد سلطان باہو، پیر عبدالخالق، ڈاکٹر محمد زبیر، حامد سعید کاظمی، پیر محمد امین، پیر خواجہ غلام قطب فرید، پیر نظام سیالوی، صاحبزاہ حافظ حامد رضا ، مفتی وزیر قادر، میاں جلیل احمد شرقپوری، پیر مخدوم عباس بنگالی، پیر سید علی رضا بخاری، صاحبزادہ حسین رضا سمیت دیگر علماء بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید نے موجودہ ملکی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا جبکہ حکومت اور مظاہرین سےمذاکرات کے لیے 12 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کی علماء کرام سے ملاقات بہت اچھی رہی ہے۔
وفاقی وزیربرائےمذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کمیٹی حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کرے گی، ہم نے ہمیشہ بامقصد اور سنجیدہ مذاکرات کاخیرمقدم کیا ہے۔ کمیٹی حکومت اور مظاہرین سے رابطہ رکھے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار