شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ دو پچھلی ناکامیوں کے بعد ایک فوجی جاسوس سیٹلائٹ کو مدار میں ڈالنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز شمالی صوبے فیوگان سے ایک راکٹ مالیگیونگ ون نامی جاسوسی سیٹلائٹ کو لے کر اڑا اور مقررہ راستے سے ہوتےہوئے کامیابی سے سیٹلائٹ کو مدار میں رکھ دیا۔
رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سائنسدانوں اور تکنیکی ماہرین کے ہمرا ہ اس مشن کو دیکھنے کے لیے موجود تھے۔
یاد رہے کہ شمالی جنوبی کوریا اپنی نگرانی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے “تھوڑے ہی عرصے میں” مزید سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ شمالی کوریا نے اس سال ریکارڈ تعداد میں ہتھیاروں کے تجربات کیے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار