عالمی سطح پر  نوجوانوں کے سب سے بڑے فٹبال ٹونامنٹ ناروے کپ 2023 میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈفٹبال ٹیم  بھی شرکت کرے گی۔
عالمی سطح کے اس مقابلے کے لیے  پاکستان کی اسٹریٹ فٹبال ٹیم بھی ناروے کا دورہ کرے گی، نوجوانوں کی یہ ٹیم مسلم ہینڈس کے ماتحت ناروے جائے گی۔
مسلم ہینڈس کے ترجمان علی چوہدری کے مطابق آنے والے دو ہفتوں میں اسلام آباد میں ٹرائلز رکھے جائینگے جس میں ملک بھر سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ٹیم مکمل کی جائیگی
فٹبال  ٹورنامنٹ ناروے کے شہر اوسلو میں منعقد ہوگا اور  ایونٹ 26 جولائی سے 5 اگست تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم دو بار ناروے کپ میں شرکت کر چکی ہے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم  2014 میں کواٹر فائنلسٹ جبکہ 2016 میں رنراپ رہ چکی ہے۔
گزشتہ سال دوحا میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ میں بھی پاکستان کی ٹیم رنر اپ رہی تھی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار