امریکا نے کہا ہے کہ سابق پاکستانی وزیراعظم کے خلاف کسی سازش میں ملوث نہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سامنے آنے والی دستاویزات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ ہونے والی نجی گفتگو پر بات نہیں کر سکتا، سامنے آنے والی دستاویزات بھی ثابت نہیں کرتیں کہ امریکا نے کسی پاکستانی رہنما کا انتخاب کیا یا نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نے سابق وزیراعظم پاکستان کے دورۂ روس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
میتھیو ملز نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان نے روس کے یوکرین پر حملے والے دن دورہ کیا، سابق پاکستانی سفیر بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکا پر الزامات جھوٹے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے نہیں کہا کہ سابق پاکستانی وزیراعظم کو جانا چاہیے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار